مشہور خطاط غوث ارسلان کلاسیس منعقد کرینگے
حیدرآباد 2 جولائی (سیاست نیوز) ادارہ سیاست میں مشہور خطاط غوث ارسلان کی نگرانی میں تین ماہی خطاطی کلاسیس کا آغاز ہوا ہے۔ غوث ارسلان یہ کلاسیس منعقد کریں گے۔ یہ کلاسیس ہر اتوار کو 2 بجے دن تا 4 بجے شام منعقد ہوں گی۔ اس میں اُردو اور عربی دونوں کی خطاطی سکھائی جائے گی۔ اس میں غوث ارسلان بنیادی نکات سے اڈوانسڈ تکنکس تک خطاطی سکھائیں گے اور رہنمائی کریں گے۔ حد سے زیادہ امیدواروں کے باعث خطاطی کلاسیس میں داخلے بند ہوگئے ہیں۔ ان کلاسیس کا اہتمام کرتے ہوئے روزنامہ سیاست کا مقصد اُردو زبان و کلچر کی ترویج و تحفظ کے علاوہ گھٹ رہے فن خطاطی کو بحال کرنا اور اسے فروغ دینا بھی ہے۔