ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگسٹ ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو حسینی علم پولیس اسٹیشن کا مراسلہ وصول ہوا ۔ جس میں محمد عبدالسبحان ولد محمد عبدالقادر کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 15 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی جملہ 16 نعشوں کو حاصل کر کے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ میں بعد ادائی فرائض زیرنگرانی سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل ، سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ تدفین عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشری تبسم نے مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا کی کہ ملت فنڈمیںتعاون کرنے والوں کو اللہ پاک دنیا اور آخرت دونوں میں نعم البدل عطا فرمائے اور حج میں جو دعائیں ہورہی ہیں اللہ پاک ان کا حج قبول فرمائے اور ہمارے لئے خاص طور پر ان مرحومین کیلئے جو دنیا سے گزر گئے ہیں اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ادارہ سیاست کی جانب سے جو تدفین ہوتی ہے اللہ پاک اس میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین ۔