ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعش کی تدفین

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 18 جون ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو انسپکٹر رین بازار پولیس اسٹیشن کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی ہدایت پر اس مسلم نعش کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے سکندرآباد کے قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ ورثاء تلاش کرتے ہوئے ادارہ سیاست پہنچنے پر تدفین کی اطلاع دی گئی جس کی شناخت محمد شبیر علی ولد محمد بشیر علی عمر 45 سال خانگی ملازم کی حیثیت سے ہوئی ۔ مرحوم کے ورثاء محمد افسر علی ، محمد مقبول علی ، محمد عقیل علی ، محمد شریف ، سید مستان قادری ، محمد زبیر علی اور دیگر افراد قبرستان پہنچے اور متولی قبرستان کاشکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون صوفیہ خان اور محمد محسن خان نے کہاکہ اپنی زندگی میں اپنی قبر تیار کرکے رکھ لینا علماء کے نزدیک ناپسندیدہ عمل ہے ، کیا معلوم ہماری موت کہاں ہو؟ بہتر یہ ہے کہ ہم جنت البقیع کیلئے دعاء کریں۔ زاہد علی خان صاحب اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعاء کی کہ ان کے تعاون سے ادارہ سیاست جناب زاہد علی خان کی سرپرستی میں جو کام انجام دے رہا ہے اس کی مثال سارے ہندوستان میں نہیں ملتی ۔