حیدرآباد/13 اگسٹ ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کوپولیس میڑچل کا مراسلہ وصول ہوا جس میں شیخ انور پاشا ولد شیخ خواجہ معین الدین عمر 40 سال ساکن کھمم خانگی ملازم کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ۔ واقعات کے مطابق مرحوم رہائشی کامپلکس میڑچل میں تنہا 4 سال سے مقیم تھے ناسازی طبیعت کی وجہ ان کا انتقال ہوگیا اور چار دن تک دروازہ نہ کھولنے پر مالک جائیداد کے پولیس میں شکایت کرنے پر پولیس نے ورثا کو طلب کیا مگر تاخیر کی وجہ سے ورثاء آبائی مقام کھمم لے جانے سے مجبور تھے اور ادارہ سیاست پہنچ کر تدفین کی درخواست کی۔ ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر نعش کو گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان تھر تھرے شال بنسی لال پیٹ میں بعد ادائی فرائض زیر سرپرستی سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل اور سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ، محمد جعفر کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ تدفین کے وقت مرحوم کے بھائی شیخ اکبر پاشاہ، شیخ لطیف کے علاوہ ارکان خاندان موجود تھے۔ سکندرآباد کی ساکن خاتون نے کہا کہ عید کے موقع پر ادارہ ’سیاست‘ مصروفیات کے باوجود اس کار خیر پر اظہار مسرت کیا اور جناب زاہد علی خاں اور ادارہ ’سیاست‘ کیلئے دعا کی۔ صوفیا خان اور محمد محسن خان نے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی۔
