جناب عامر علی خان سے ایم پی ظہیر آباد سریش کمار شیٹکار کی ملاقات اور نیک تمنائیں
ظہیرآباد۔ 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی ایم ایل سی حیثیت سے حلف برداری پر رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد سریش کمار شیٹکار، سابق نائب ایم پی پی کوہیر کانگریس قائد محمد شاکر علی، اشوک نے دفتر سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خان سے خیرسگالی ملاقات کرکے انھیں تہنیت اور مبارکبادپیش کی، ایم پی ظہیرآباد سریش کمار شٹکار نے کہا کہ اخبار سیاست کے ذریعہ جناب زاہد علی خان اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ایم ایل سی کی خدمات نہ صرف مسلمانوں بلکہ طبقہ میں مقبولیت رکھتا ہے انھیں امید ہے کہ وہ اقلیتوں ہر کمزور طبقہ کی ایوان اسمبلی میں کامیاب نمائندگی انجام دیں گے۔ جناب عامر علی خان اخبار سیاست سے تعلیمی معاشی خود مکتفی بنانے کیلئے جو اقدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے انہوں نے بتایا کہ ان کے والد انجہانی شیوا راو شٹکار اور نارائن کھیڑ کے بیشتر غیر مسلم افراد اخبار سیاست کے پرانے قارئین ہیں۔ اخبار سیاست مسابقتی دور میں ہر طبقات میں منفرد پہچان رکھتا ہے ۔ انہوں نے عامر علی خان کی سیاسی زندگی کے آغازپر نیک تمناؤں کا اظہار کیا محمد شاکر علی سابق نائب ایم پی پی کوہیر نے کہا کہ ادراہ سیاست سے مسلم لاوارث میتوں کی تدفین معاشی پسماندہ طلباء کی بہتر رہنمائی محکمہ پولیس میں مسلم نوجوانوں کی بھرتی کے لئے کوچینگ ایس ایس سی طلباء کیلئے مفت تعلیمی مواد اقلیتوں کے ہر مسائل کو بے باکی کے ساتھ حکومتوں سے کامیاب نمائندگی اہم کارنامے ہیں۔ اخبار سیاست 75 سال سے مسلمانوں کی ایک آواز بن کر ہر حکومتوں سے اپنی کامیاب نمائندگی کے ذریعہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس موقع پرنمائندہ سیاست وسیم غوری اشوک عمران بنی ویگر موجود تھے۔