بنگلورو: کنڑ فلم صنعت کے معروف اداکار اور ڈائرکٹر سارجنٹ نارائن اور اسٹیٹ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر تھمیا پورلے کرناٹک ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کی موجودگی میں چہارشنبہ کو کانگریس میں شامل ہوگئے ۔نارائن نے گزشتہ تین دہائیوں سے سنیما کے شعبہ میں کام کیا ہے ۔ انہوں نے راجکمار، وشنو وردھن اور انبریش سمیت بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے ۔ نارائن نے کہاکہ فلم انڈسٹری نے مجھے سب کچھ دیا ہے ۔ متعدد لوگوں نے مجھ سے سوال کیا کہ میں سیاست میں کیوں آیا؟ میں نے کانگریس کوہی کیوں منتخب کیا۔ کانگریس نے ملک کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ یہ غریبوں، دلتوں اور پسماندہ افراد کی آواز ہے ۔ سیکورلر اصولوں کی طرح۔ اس لئے میں کانگریس میں شامل ہو گیا۔ہمارا ہدف2023 تک کانگریس کو اقتدار میں لانا ہے ۔ نارائن نے کہاکہ وہ پارٹی کے لئے کام کریں گے اور س کے مطابق کام کریں گے ۔ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ ورسٹائلٹی اور سادہ شخصیت والے نارائن کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے نظریات سے متفق ہیں۔ میں نے پہلے ایک تاریخ دی تھی۔ نارائن نے فیصلہ کیا کہ آج کا دن اچھا ہے اور پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔