چینائی: اداکارہ اور رام پور کی سابق ایم پی جیا پردا کو چینائی کی ایک عدالت نے 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ چینائی کے رائے پیٹا میں ان کی ملکیت والی ایک فلم تھیٹر کے ملازمین کی دائر کردہ عرضی کے سلسلے میں ان پر 5000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ سنیما ہال چینائی کے رام کمار اور راجہ بابو چلا رہے ہیں۔ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب تھیٹر کے کارکنوں کو انتظامیہ ESI ادا کرنے میں ناکام رہی۔ بعد میں اداکارہ نے عملے کو پوری رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انشورنس کارپوریشن کے وکیل نے اعتراض کیا۔