اداکارہ اُرمیلا ماتونڈکر شیوسینا میں شامل

,

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: اداکارہ سے سیاستداں بنیں ارمیلا ماتونڈکر نے تقریباً 20 ماہ بعد سیاست کی دوسری اننگز شروع کردی ہے۔ ارمیلا ماتونڈکر منگل کو شیو سینا میں شامل ہوگئیں۔ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے یوا سینا سربراہ آدتیہ ٹھاکرے نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔ لوک سبھا الیکشن سے ٹھیک پہلے یعنی 27 مارچ 2019، کو کانگریس میں شامل ہوئیں ارمیلا ماتونڈکر نے شمال ممبئی سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ حالانکہ، سخت محنت کے باوجود اداکارہ الیکشن ہار گئی تھیں۔ اداکارہ کے طور پر ارمیلا پہلی بار 1991ء کی فلم ’نرسمہا’ میں نظر آئی تھیں۔1995 میں آئی فلم ’’رنگیلا‘‘سے ان کو شہرت ملی۔