اداکارہ بھتہ خوری مقدمہ میں گرفتار

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔29 ڈسمبر (ایجنسیز) ممبئی پولیس کی اینٹی ایکسٹورشن اسکواڈ نے مراٹھی اداکارہ سے متعلق ایک بڑے بھتہ خوری معاملے میں دو خواتین کو گرفتار کیا ہے، جن پر گورے گاؤں کے ایک بلڈر سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کا الزام ہے۔ اس مقدمہ نے رئیل اسٹیٹ اور انٹرٹینمنٹ دونوں حلقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ گرفتار ملزمان میں 39 سالہ ہیملتا پاٹکر عرف ہیملتا آدتیہ پاٹکر (رہائشی کانڈیولی) اور 33 سالہ امارینا اقبال زاویری عرف ایلس (رہائشی سانتا کروز) شامل ہیں۔ پولیس نے دونوں کو 1.5 کروڑ روپے کی پہلی قسط وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کو ایسپلینیڈ کورٹ میں پیش کیا گیا۔