اداکارہ ثریا نے زندگی بھر شادی نہیں کی

   

ممبئی، 30 جنوری (یو این آئی) ثریا برصغیر کی فلمی تاریخ کی وہ درخشاں شخصیت تھیں جنہوں نے اپنی سریلی آواز، معصوم اداکاری اور دلکش انداز سے لاکھوں دلوں پر راج کیا۔ 1940 اور 1950 کی دہائی میں انہوں نے فلموں میں نہ صرف بطور اداکارہ بلکہ گلوکارہ کی حیثیت سے بھی غیر معمولی شہرت حاصل کی۔پنجاب کے گوجرانوالہ شہر میں 15 جون 1929ء کو ایک درمیانے طبقے کے خاندان میں پیدا ہونے والی ثریا کا پورا نام ثریا جمال شیخ تھا۔ ان کی مشہور فلموں میں مرزا غالب، شاعر، دل ناداں، داستان کے نام قابل ذکر ہیں۔ ثریا اور دیوآنند کی محبت کے بڑے چرچے رہے لیکن ثریا کی نانی کی وجہ سے دونوں شادی نہیں کرسکے اور ثریا اپنی موت تک غیر شادی شدہ ہی رہیں۔ ان کی آخری فلم رستم سہراب تھی۔ 31جنوری 2004 کو ان کا انتقال ہوگیا۔