اداکارہ دشا پٹانی کے یوپی کے گھر پر فائرنگ

   

لکھنو 12 ستمبر ( ایجنسیز ) بالی ووڈ اداکارہ دشا پٹانی کے اترپردیش بریلی کے مکان پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ بعد میں اس کی ذمہ داری گولڈی برار گینگ کے رکن روہت گوڈارا نے قبول کی ۔ فیس بک پوسٹ میں گینگ کے ایک رکن وریندر چرن نے کہا کہ مورتیوں اور سناتن دھرم کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی ۔