ممبئی ۔26؍جنوری ( ایجنسیز ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیویا دتہ نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجوہات بتادیں۔ایک خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔ گزشتہ تین دہائیوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 48 سالہ دیویا دتہ نے متعدد فلموں میں رومانوی کردار سمیت اہلیہ کے کردار بھی نبھائے لیکن حقیقی زندگی میں انہوں نے شادی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم وہ ایک پیار دینے والے ، خیال رکھنے والے اور سمجھدار شخص کے ساتھ شراکت داری کیلئے اب بھی تیار ہیں۔ انٹریو کے دوران اب تک شادی نہ کرنے کے سوال پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہانہیں ایک ایسا شخص چاہیے جو ایک اداکار کی زندگی کو سمجھے، کیونکہ یہ زندگی ہائی پروفائل اور غیر متوقع ہوتی ہے، اسی لیے انہیں ایسا ساتھی چاہیے جو مضبوط ہو اور ان تمام باتوں کو قبول کر سکے۔ادکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اچھے اور برے دونوں اوقات میں ساتھ دینا والا چاہیے، ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے والا اور باہمی طور پر ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ساتھی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ماضی کے رشتوں میں ایسا نہیں ہو سکا۔