اداکارہ زرین خان کولکتہ کورٹ میں پیش ہوئیں

   

کولکتہ : 12 لاکھ روپے کے فراڈ کے الزامات میںاداکارہ زرین خان آج کلکتہ کی سیالدہ عدالت میں پیش ہوئیں ۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے سوال کا جواب دئیے بغیر زرین خان عدالت سے روانہ ہوگئیں۔ اس سے قبل بھی فلم ویرکی ہیروئن زرین کولکتہ کی نچلی عدالت میں پیش ہوچکی ہیں۔ 2018 میں ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے نارکل ڈنگہ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی تھی۔ ستمبر میں سیالدہ کورٹ نے اداکارہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔ 2018 میں ہاؤس فل 2 کی مشہور اداکارہ زرین کو کلکتہ اور شمالی 24 پرگنہ میں مختلف پوجاپنڈال کا افتتاح کرنے اور 6پروگرام کیلئے بک کیا گیا تھا۔بالی ووڈ اداکارہ ایڈوانس روپئے لینے کے باوجود کولکتہ نہیں پہنچیں۔
ایجنسی نے الزام لگایا کہ زرین اور اس کے منیجر کو شہر آنے کے لیے تقریباً 12 لاکھ روپے ایڈوانس کے طور پر ادا کیے گئے تھے ۔ 9 لاکھ نقد اور 3 لاکھ ان کے بینک اکاؤنٹ میں ادا کیے گئے ۔ ایجنسی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ اداکارہ نے جس دن ایونٹ میں آنا تھا اس دن چھ فلائٹ ٹکٹس بک کرائے گئے تھے ۔ ان کی تمام پروازیں چھوٹ گئیں۔ ان کا انتظار کیا گیا مگر وہ پروگرام میں شرکت نہیں کی ۔ایڈوانس رقم واپس مانگنے پر انہوں نے منیجر کے ذریعے دھمکی دی۔