اداکارہ چارمی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

   

حیدرآباد، 2ستمبر :تلگو فلم اداکارہ چارمی کور،2017 کے منشیات کیس میں رقم کی غیر قانونی منتقلی سے تعلق کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبروحاضر ہوئیں جہاں عہدیداروں نے ان سے پوچھ گچھ کی۔چارمی ان 12اہم شخصیات میں شامل ہیں جن کو ای ڈی نے اس کے روبرو حاضر ہونے سمن جاری کیا تھا۔اداکارہ، منشیات کیس میں محکمہ آبکاری ونشہ بندی کی جانب سے تشکیل شدہ ایس آئی ٹی کے روبرو سال 2017میں حاضر ہوئی تھیں۔گذشتہ روز ای ڈی نے اسی معاملہ میں تلگوفلموں کے مشہور ہدایت کار پوری جگن ناتھ سے تقریبا دس گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی۔