اداکاری تو میرے خون میں ہے:انشولا کپور

   

ممبئی، 30 مئی (آئی اے این ایس): ارجن کپور کی بہن اور جھانوی و خوشی کپورکی سوتیلی بہن انشولاکپور اب پرائم ویڈیو کے غیر اسکرپٹڈ سیریز دا ٹریٹرس سے اپنے اسکرین ڈیبیو کے لیے تیار ہیں، اس سنسنی خیز رئیلیٹی شو کی میزبانی کرن جوہرکر رہے ہیں۔ شو کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران کرن جوہر نے انشولا سے سوال کیا: کیا آپ کھیل میں آگے بڑھنے کے لیے کسی سے غداری کر سکتی ہیں؟جس پر انشولا نے ہنستے ہوئے جواب دیا: “آپ نے مجھے معصوم اور پر سکون کہا، میں نظر آتی ہوں معصوم، نظر آتی ہوں کیوٹ بھی، لیکن اداکاری تو میرے خون میں ہے نا! میں اعتماد کے ساتھ مار رہی ہوں، اور ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ، یہی میرا اسٹائل ہے۔ بین الاقوامی سطح پر مقبول رئیلیٹی شوکی اس ہندوستانی جھلک میں انشولا کے ساتھ اپوروا، آشیِش ودیارتھی، الناز نوروزی، ہرش گجرال، جنت زبیر، جانوی گور، جیسمن بھسین، کرن کندرا، لکشمی منچو، ماہپ کپور، مکیش چھابڑا، نکتہ لوتر، پورَو جھا، رفتار، راج کندرا، ساحل سلاتھیہ، سدھانشو پانڈے، صوفی موتی والا اور اْورفی جاوید شامل ہیں۔ راجستھان کے رائل سوریہ گڑھ پیلس میں ان 20 شرکاء کے درمیان ٹریٹرز کاخطاب جیتنے کی دوڑ ہوگی۔ شو میں معصوم کرداروں کو ان میں چھپے ٹریٹرز (غداروں) کو تلاش کر کے باہر نکالنے کا چیلنج دیا جائے گا۔