اداکار اجیت نے 4 گولڈ میڈل جیت لئے

   

چینائی۔ سوپر اسٹار اور جنوبی ہندکے اداکار اجیت کمار نے تریچی میں رواں 47 ویں تمل ناڈو اسٹیٹ شوٹنگ چمپئن شپ میں اب تک کل چار گولڈ اور دو برونزکے میڈل جیتے ہیں۔اجیت نے چار ٹیم ایونٹس میں گولڈ میڈل جیتے ہیں جن میں سی ایف پی ماسٹر مین ٹیم ایونٹ پی ایس ٹی ڈی ماسٹر مین ٹیم ایونٹ اور50 میٹر ایف پی ماسٹر مین ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔24 جولائیکو شروع ہوئی چمپئن شپ اتوار تک جاری رہے گی۔تریچی رائفل کلب میں شوٹنگ کرنے والے اداکار کی تصاویر اور ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ۔ پچھلے سال اداکار نے چینائی میں شوٹنگ چمپئن شپ میں چھ گولڈ میڈل جیتے تھے۔فلموں کی بات کریں تو اجیت فی الحال وینوتھ ایچ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم پر کام کر رہے ہیں جس کا نام عارضی طور پر اے کے61 رکھا گیا ہے۔ فلم کا پلاٹ بینک ڈکیتی کے گرد گھومے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یونٹ نے حیدرآباد میں چینائی کے مشہور لینڈ مارک ماؤنٹ روڈ سے مشابہ ایک بڑا سیٹ بنایا تھا جہاں فلم کے کچھ اہم مناظر کی شوٹنگ کی گئی تھی۔فلم کا آخری شیڈول ابھی ختم ہونا باقی ہے۔ فلم مکمل ہونے کے بعد اجیت سے اپنے اگلے پروجیکٹ پر جانے کی امید ہے، جس کی ہدایت کاری وگنیش شیون کریں گے۔