ترواننتا پورم: ملیالم فلموں کے اداکار جے سوریا اپنے خلاف درج جنسی زیادتی کے مقدمہ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے یہاں پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔جے سوریا کے خلاف ایک اداکارہ کی طرف سے شکایت درج کرائی گئی ہے جس نے الزام لگایا تھا کہ سیکرٹریٹ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ جے سوریا نے کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔ اداکار کے خلاف 28 اگست کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
اداکارہ نے اداکار اور ایم ایل اے ایم مکیش، جے سوریا، اداکار مانیان پیلا راجو اور ایڈویلا بابو کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تھے۔