اداکار رجنی کانت کی حالت بہتر

   

حیدرآباد۔ سوپر اسٹار رجنی کانت کی صحت میں بہتری آ رہی ہے حالانکہ اب بھی ان کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ ہے ۔ رجنی کانت کو کل بلڈ پریشر کے ہائی ہوجانے کی وجہ سے اپولو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ کل رات بھر رجنی کانت پرسکون رہے ۔ ان کا بلڈ پریشر معمول سے قدرے زیادہ ہے لیکن کل سے کافی بہتر ہے ۔