نئی دہلی:بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ان کی کالی گھاٹ رہائش گاہ پر بشکریہ ملاقات کی۔ سلمان خان 4.25 بجے کے قریب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے، اس دوران مداحوں کی بڑی تعداد سپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سڑکوں پر جمع ہوگئی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے سنیما کی دنیا سے لے کر آرٹ، سماج اور لوگوں کی ترقی تک کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
