اداکار سونو سود ‘ آندھرا کے کسان کو ٹریکٹر فراہم کریں گے

,

   

ممبئی ۔ اداکار سونو سود نے آندھرا پردیش کے ایک کسان کی مدد کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک ویڈیو میں یہ کسان بیل نہ ہونے کی وجہ سے کھیتوں میں ہل چلانے اپنی دختروں کو استعمال کر رہا تھا ۔ اس پر سونو سود نے کہا کہ کل اس کسان کو دو بیل فراہم کئے جائیں گے ۔ پھر انہوں نے بعد میں ٹوئیٹ کیا کہ اس خاندان کو بیل نہیں بلکہ ٹریکٹر درکار ہوگا اور اسے روانہ کردیا جائیگا ۔