اداکار ورون دھون کی فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کی آج علی باغ میں واقع مینشن ہاؤز ریسارٹ میں شادی منعقد ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی شادی خاندان والوں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق انجام پائی۔ یہ شادی مئی 2020ء میں ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس کی وباء کے باعث 2021ء میں ہوئی۔ ورون دھون اور نتاشا اسکول کے دور سے ہی ایک دوسرے سے واقف تھے۔