نئی دہلی؍ کولکتہ۔ 2جنوری (سیاست ڈاٹ کام)مشہور اداکار ہ موسمی چٹرجی ایک بار پھر سیاسی میدان میں قدم رکھتے ہوئے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے نئی دہلی میںصدر بی جے پی امیت شاہ سے ملاقات کے بعد مغربی بنگال کے بی جے پی قائدین بشمول جنرل سیکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی کیلئے کام کرتے ہوئے اسے مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔ قبل ازیں بنگال بی جے پی کے ذرائع کے مطابق بی جے پی لیڈروں کے ایک گروپ نے موسمی چٹرجی سے ملاقات کی تھی۔چٹرجی 2004کے بعد سیاست میں واپس آئی ہیں ۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق موسمی چٹرجی کو لوک سبھا انتخابات میں بھی اتارا جاسکتا ہے ۔ موسمی چٹرجی نے 2004میں کانگریس کے ٹکٹ پر شمال مشرقی کلکتہ لوک سبھا حلقے سے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔اس سے قبل انہوں نے ممتا بنرجی کی تعریف بھی کی تھی ۔اس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی چٹرجی ترنمول کانگریس میں جاسکتی ہیں ۔