ممبئی ۔ اداکارہ ادا شرماکو فوڈ الرجی اور شدید اسہال کے باعث دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔وہ فی الحال زیر نگرانی ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو اپنے آنے والے شوکمانڈو کی تشہیر سے قبل ہنگامی طور پر دواخانہ لے جایا گیا تھا اور انہیں شدید اسہال اورکھانے کی الرجی کی تشخیص ہوئی تھی۔آرٹسٹ کے قریبی ذرائع نے کہا کہ وہ آج صبح تناؤ اور اسہال کے شدید تکلیف میں مبتلا تھی ۔ فی الحال وہ زیر نگرانی ایونٹ میں ہے۔اداکو کمانڈوکی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں وہ بھوانا ریڈی کا کردار ادا کرتی ہیں۔ وہ فلم اور سیریزکے درمیان جڑنے والا عنصر ہوں گی۔کمانڈوکے عنوان سے نئی ایکشن تھرلر سیریز عروج پر ہے، اور اس میں اداکارہ ادا کے ساتھ ڈیبیو اداکار پریم مرکزی کردار میں ہیں۔ اس میں ادا، امیت سیال، تگمانشو دھولیا اور مکیش چھابراکو بھی اہم کرداروں میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ہاکی ٹیم کی چینئی میں پراکٹس ، آج ملائیشیا سے مقابلہ
چینئی ۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے چنئی میں ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا آغازکردیا۔ مہمان ٹیم نے صبح کے سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی اور فلڈ لائٹس میں بھی پریکٹس کی جائے گی۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کل سے شروع ہوگی اور پاکستان ٹیم بھی کل ملائیشیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم 12 گھنٹے سے زائدکا طویل سفرکرنے کے بعد گزشتہ رات ہندوستان کے جنوبی شہر چنئی پہنچی ہے ۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ نے کہا ہے کہ ایک روز ٹریننگ کا ملا ہے اگر اس میں بھی آرام کریں گے تو پریکٹس کا موقع نہیں ملے گا۔