ادبی اجلاس و مشاعرہ

   

حیدرآباد :۔ فولس پیراڈائز اور اردو شعر و ادب سوسائٹی کے زیر اہتمام 14 جنوری کو شام 4 بجے ’ دیار مسرت ‘ رگھویندرا نگر کالونی روبرو پولیس اکیڈیمی شیورام پلی میں ایک ادبی اجلاس و مشاعرہ زیر صدارت قانون داں عثمان شہید ایڈوکیٹ منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ اور پروفیسر مجید بیدار بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ ادبی اجلاس میں جناب عباس متقی ، ڈاکٹر جاوید کمال اور ممتاز مہدی طنز و مزاح پر مضامین پیش کریں گے بعد ازاں سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔۔