ادبی دنیا کے روشن چراغ مرتضیٰ ساحل تسلیمی کا انتقال

   

دہلی (سراج عظیم) : ادب اطفال کی مایہ ناز شخصیت مرتضیٰ ساحل تسلیمی کا 21 اگسٹ بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ مرحوم کوویڈ ۔ 19 پازیٹیو پائے گئے تھے اور اُن کا رامپور کے سائی ہاسپٹل میں علاج چل رہا تھا۔ کوویڈ پروٹوکول کے تحت اُن کی میت کو رامپور لیجایا گیا جہاں املی والے قبرستان میں اُن کی تدفین عمل میں آئی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔