ادتیہ ناتھ کو دہشت گردوں کیلئے بریانی ریمارک پر نوٹس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کو دہشت گردوں کیلئے بریانی کے ان کے مبینہ ریمارکس پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔ کمیشن نے ان سے جواب طلب کیا ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ بادی النظر میں سینئر بی جے پی لیڈر کا ایسے ریمارکس کرنا دہلی اسمبلی چناؤ کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔