ادخال حج فارمس کی تاریخ میں توسیع، استفادہ کی خواہش

   

نظام آباد۔ 10 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر حج سوسائٹی ضلع نظام آباد مولانا شیخ اسماعیل عارفی کی اطلاع کے مطابق مرکزی حج کمیٹی نے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے یاد رہے کہ اب 23؍سپٹمبر 2024تک آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں عازمین حج کے لیے پاسپورٹ کا جنوری 2026تک کارگر ہونا ضروری ہے ایک عدد فوٹو بینک پاس بک ،آدھار کارڈ، پیان کارڈ، بلڈ گروپ اور نامزد شخص کی تفصیلات کے ساتھ حج سوسائٹی نظام آباد کے دفتر واقع تبارک ہائی اسکول محلہ حطائی نظام آباد اور نزاکت جویلرس مقابل شمبوگڑھی پہونچ کر مفت رہنمائی اور فارم ادخال کیلئے رجوع ہوں ۔اس سلسلہ میں دیگر معلومات کے لئے نائب صدر سوسائٹی محمد اظہر فاروقی موبائل نمبر 9848755386۔ جنرل سکریٹری حج سوسائٹی محمد نصیر الدین 9440603210اور خازن حج سوسائٹی وسیم احمد خان 9505384786 اور سکریٹری عمران شریف 8519999942 سے رابطہ قائم کریں۔