سنگاریڈی میں عہدیداروں کے اجلاس سے کلکٹر کا خطاب، ووٹنگ کیلئے شعور بیداری پر زور
سنگا ریڈی۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی کلکٹریٹ میں ڈاکٹر شرتھ کلکٹر ضلع نے نوڈل افیسر اور ریٹرننگ افیسر سے خطاب کرتے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لیے 3 نومبر سے پرچہ نامزدگی کا آغاز ہوگا اس خصوص میں تمام انتظامات کو مکمل کر لیا جائے کلکٹر نے کہا کہ رائے دہی کے دن انتظامات پولنگ افیسر اسسٹنٹ پولنگ افیسر تمام معلومات فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے فرائض باخوبی انجام دے سکیں رائے دہی سے ایک دن پہلے انتظامات کا جائزہ لیں اور کسی قسم کے مسائل ہو تو فوری حل کر لیا جائے ووٹر شناختی کارڈ کے کاموں کو 20 نومبر تک مکمل کر لیا جائے عوام کو رائے دہی میں شامل ہونے کے لیے شعور بیدار پروگرام منعقد کیے گئے اور رائے دہی کی تاریخ کی تشہیر سائن بورڈ کے ذریعہ کی جائے تاکہ عوام رائے دہی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اس موقع پر چندر شیکھر ایڈیشنل کلکٹر مادھوری ایڈیشنل کلکٹر ناگیش ڈسٹرکٹ ریوینیو افیسر ماڈل افیسر ریٹرننگ افیسر موجود تھے۔