دمشق۔15جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی شام میں ادلب کے صوبے میں روسی جنگی طیاروں نے شامی باغیوں کے زیر قبضہ قصبوں پر نئے فضائی حملے کئے ہیں۔ عینی شاہدین اور باغیوں کے قریبی ذرائع نے آج بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ماسکو کے جنگی طیاروں نے ترکی کے ساتھ طے پانے والے فائر بندی معاہدے کے بعد ایسے حملے کئے ہیں۔