ادلب میں دھماکہ ، دو ترک فوجی ہلاک ، پانچ زخمی

   

ماسکو/دمشق : شام کے صوبے ادلب میں فوجی گاڑیوں کے قافلے پر دھماکے کے نتیجے میں دو ترک فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔شامی الاخباریہ براڈکاسٹر کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے مذکورہ دھماکے میں ترک فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔جائے وقوعہ سے ایک ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں دو ترک فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ۔ٰخیال رہے گزشتہ کچھ دنوں سے شام میں ترک فوجوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔