شام کے آخری بڑے حسب اختلاف کے ٹھکانے میں کشیدگی برقرار ، جنگی طیاروں کی بمباری
سورمان ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے اخری حسب اختلاف کے ٹھکانے میں مسلح گروپس اور شامی فوج کے درمیان گزشتہ دو دن سے گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ اس لڑائی میں دونوں جانب کے تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے ۔ آج کی گئی بمباری کے بعد کئی ماہ طویل جنگ بندی معاہدہ کمزور پڑگیا ہے ۔ شمال مغربی صوبہ ادلب میں گزشتہ اگست کے دوران روسی حمایتی جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا ۔ اس روز سے آج تک یہاں اتنا بڑا تشدد نہیں ہوا لیکن گزشتہ دو دن سے جنگی طیاروں کے ذریعہ بمباری کی جارہی ہے اور شامی افواج کے ساتھ باغی گروپوں کی گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے ۔ شام کے آبزرویٹری برائے انسانی حقوق رمی عبداللہ رحمن نے کہا کہ جن علاقوں میں گھمسان لڑائی ہورہی اور بمباری کی جارہی ہے وہاں متاثرہ مواضعات سے ہزاروں افراد جان بچاکر بچ نکلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مقامی شہری حفیظ نے کہا کہ میں یہاں پر اپنے بچوں کو ملبہ کے اندر دب کر ہلاک ہونے کیلئے چھوڑنا نہیں چاہتا ۔ ہم یہاں سے محفوظ مقامات کی طرف دوڑرہے ہیں ۔ اتوار کی صبح اس علاقہ میں دھنویں کے کشیف بادل دکھائی دیئے ۔ جنگی طیاروں نے جہادیوں کے ٹھکانوں پر اور باغیوں کے اڈوں پر بمباری کی ۔ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اس لڑائی میں شامی افواج کے 36 سپاہی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ ادلب میں واقع شہر معرۃ النعمان علاقہ میں جیٹ لڑاکا طیاروں کی بمباری کی جارہی ہے ۔