ادلب میں کشیدگی، ترکی اور روس کا مشترکہ گشت پر غور

   

ادلب ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی اور روس کشیدگی میں کمی کے لیے شام کے شمال مغربی شہر ادلب کے آس پاس مشترکہ فوجی گشتوں پر غور کر رہے ہیں۔ یہ بات ایک ترک اہلکار نے جمعرات کو کہی۔ قبل ازیں انقرہ اور ماسکو کی حکومتوں کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے بعد ترک صدر رجب طیب اردغان نے گزشتہ روز ہی دھمکی دی تھی کہ روس اور شام کی افواج کے خلاف ادلب میں ترک فوجی دستوں کی کارروائی چند دنوں میں شروع کی جا سکتی ہے۔ ترک اہلکار نے مزید بتایا کہ آئندہ ماہ کے اوائل میں ایرانی، ترک اور روسی وفود کی تہران میں ملاقات متوقع ہے۔