ادویات تیار کرنے والی کمپنی پر دھاوا، اینٹی بائیوٹکس کا ذخیرہ ضبط، جھوٹا لیبل لگاکر برآمد کرنے کا انکشاف

   

حیدرآباد27نومبر(یواین آئی) تلنگانہ اسٹیٹ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس ڈی سی اے ) نے ادویات تیاری کرنے والی ایک کمپنی پر دھاوا کرکے 1.33 کروڑ روپے کی اینٹی بائیوٹکس کا بہت بڑا ذخیرہ ضبط کرلیا ہے۔ ڈائرکٹرجنرل، ٹی ایس ڈی سی اے ، وی بی کملاسن ریڈی نے کہا کہ یہ ضبطی دوسری دوا ساز کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات کو ان کے اپنے نام سے جھوٹے طریقہ سے روس کو برآمد کرنے اور اینٹی بائیوٹکس کی غیر مجاز پیکنگ کیلئے کی گئی ہے۔ اینٹی بائیوٹک دواوں کی شیشیوں پر جھوٹالیبل لگایاگیا تھا۔ دواوں کو روس کو اس جھوٹے دعوے کے تحت برآمد کیا جا رہا ہے کہ اسے جوڈاس ایکسپوئم پرائیویٹ نے تیار کیا ہے ۔دیگر دوا ساز کمپنیوں کے تیار کردہ یہ اینٹی بائیوٹک جوڈاس ایکسپوئم پرائیویٹ کے نام سے فرضی طور پر برآمد کیے جارہے تھے ۔