قانون کے نفاذ کیلئے عوامی شعور ناگزیر‘ نظام آباد میں صدر چیمبر آف کامرس پی آرسومانی کی پریس کانفرنس
نظام آباد :17؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بانی صدر چیمبر آف کامرس و انڈسٹری پی آر سومانی نے پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی فروخت میں ملک گیر سطح پر دھاندلیاں کی جارہی ہے میڈیسن کی فروختگی کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے مکمل طور پر قوانین کی عمل آوری ایم آر پی کے تحت فروخت کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں بل پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ پی آر سومانی چیمبر آف کامرس کے بانی صدر ہیں جنہوں نے براڈ گیج ریلوے لائن کی تنصیب کی بڑے پیمانے پر مہم چلاتے ہوئے کامیاب نمائندگی کی تھی اور نوٹ بندی کی بھی تحریک چلائی تھی ۔ انہوں نے صحافتی کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے 130 کروڑ عوام کو انتہائی کم قیمت پر آسانی کے ساتھ ادویات فراہم کرنے کیلئے قانون کا نافذ ضروری ہے ۔ سومانی نے دلی میں نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو ، مرکزی وزراء سے بھی اس سلسلہ میں ملاقات کی تھی اور دہلی پریس کلب میں اس بارے میں صحافتی کانفرنس کے ذریعہ ادویات کی فروختگی میں ہونے والی دھاندلیوں کے بارے میں تفصیلی طور پر واقف کروایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ادویات کی کمپنیاں من مانی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوا کی کمپنی کی فروخت کی قیمت 95روپئے ہے تو مارکٹ میں 100 روپئے میں فروخت کرنا چاہئے لیکن 95تا 100 روپئے قیمت والی دوا کو مارکٹ میں آنے تک 200 گنا اضافہ کرتے ہوئے 2000 روپئے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے جینرک ادویات کی قیمتوں کی مثال پیش کرتے ہوئے 8 روپئے میں ملنے والی دوا کی قیمت دوا پر 2001ایک ہوتی ہے اسی طرح سپلا کمپنی کی دوا 3 روپئے 70 پیسے میں خرید کر 57 روپئے میں فروخت کیا جارہا ہے اور کمپنی کی جانب سے زائد دام اس پر پرنٹ کئے جارہے ہیں ۔ زائد قیمتوں پر ادویات فروخت کرنے کی وجہ سے حکومت کو جی ایس ٹی بھی وصول ہورہا ہے ۔ ڈرگ پالیسی پر مکمل قانون تیار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اور اس خصوص میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تفصیلی میل روانہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بارے میں عوامی شعور نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی کے مالکین من مانی کررہے ہیں ۔ پی آر سومانی نے ریاستی حکومت سے بالخصوص رکن پارلیما ن نظام آباد کے کویتا سے بھی حکومت پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا ۔ پریس کانفرنس میں سابق ریاستی وزیر پی ستیہ نارائنا ، چیمبر آف کامرس کے صدر شیام سندر لال کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔