ادویات کے صحیح استعمال سے تپ و دق کا علاج

   


پداپلی میں 16 اکتوبر کو شعور بیداری پروگرام، ڈاکٹر پرمود کمار کا بیان
پداپلی۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی عہدیدار برائے محکمہ طب و صحت ڈاکٹر پرمود کمار نے کہا کہ بتاریخ 16 اکتوبر 2022 کو عالمی یوم خوراک کے موقع پر تلنگانہ فوڈ کمیشنر کے احکامات کے مطابق پداپلی ضلع میں واقع ماتا ششو صحت مرکز اور سرکاری آئی۔ٹی۔آئی کالج میں عالمی یوم صحت اور تپ دق کی بیماری پر آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ آج کی محفوظ غذا ہی کل کی صحت تھیم سے جاریہ سال متوازن اور محفوظ خوراک کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنک فوڈ ،فاسٹ فوڈسے پرہیز کیا جائے اور گھر کا کھانا گرم گرم کھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت حاملہ خواتین کو KCR کٹ اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کررہی ہے، اور تپ دق میں مبتلا افراد کو ہر ماہ 500 روپئے دئیے جارہے ہیں۔ دو ہفتوں سے زائد کھانسی ،بخار ، رات کے اوقات میں پسینہ آنا یا وزن میں کمی جیسے علامات ہوں تو فوری طور پر سرکاری ہسپتال میں بلغم کا معائنہ روائیں۔ اگر تپ دق بیماری کی تشخیص ہو جائے تو حکومت کی جانب سے مفت ادویات اور غذائیت فراہم کی جائے گی۔ ادویات کے صحیح استعمال سے تپ دق کا مکمل علاج کیا جا سکتا ہے۔اس پروگرام میں ڈاکٹر کرپا بائی، ڈپٹی ڈی۔ایم۔ایچ۔او ڈاکٹر واسو دیوا ریڈی، طبّی عملہ و یگر نے شرکت کی۔