نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپور کے انتقال پر تعزیت کی۔
اداکار رشی کپور کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں ہندوستانیوں کی متعدد نسلوں کو تفریح فراہم کیا، یہ بھارت کےلیے بہت بڑا نقصان ہے ۔ غمزدہ اہلِ خانہ سے میں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ بھگوان ان کی روح کو سلامت رکھے۔
Deeply saddened by the sudden demise of actor Rishi Kapoor. He entertained several generations of Indians throughout his career. What a terrible loss.. My condolences to the grieving family. May God bless his soul.
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) April 30, 2020
ان کے بھائی رندھیر کپور نے بتایا کہ رشی کپور بالی ووڈ کی بہت سی فلموں کے رومانٹک اسٹار تھے، جن کو 2018 میں لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی ، جمعرات کے روز ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے، اور وہ 67 سال کے تھے۔
اداکار گزشتہ ایک سال تک امریکہ میں کینسر کے علاج کے بعد گذشتہ ستمبر میں ہندوستان واپس آئے تھے۔