ادھوٹھاکرے پر اورنگ آباد کے ووٹرس کو دھوکہ دہی کا مقدمہ

,

   

ممبئی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اور دیگر دو قائدین کے خلاف اورنگ آباد میں ہندوتوا کے نام پر ووٹ لینے لیکن بی جے پی کے ساتھ حکومت قائم نہ کرنے پر دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک شکایت کے مطابق اورنگ آباد میں انتخابی جلسوں کے دوران ٹھاکرے نے عوام سے سینا ۔ بی جے پی اتحاد کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی تھی لیکن بی جے پی کے ساتھ حکومت نہیں بنارہے ہیں۔

مہاراشٹرا میں اگلا چیف منسٹر شیوسینا کا ہوگا: کانگریس
ممبئی 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر مانک راؤ ٹھاکرے نے آج کہاکہ مہاراشٹرا کا اگلا چیف منسٹر شیوسینا کا ہوگا۔ جبکہ شردپوار کی زیرقیادت این سی پی نے ریاست میں حکومت سازی کے اجلاس کے دوران کبھی بھی اِس اعلیٰ عہدہ کے لئے مطالبہ نہیں کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ آنے والے پانچ سال کے لئے شیوسینا کا ہی چیف منسٹر ہوگا۔ ٹھاکرے نے مزید کہاکہ تینوں جماعتوں کے قائدین آج جمعہ کے بعد ایک ساتھ بیٹھیں گے جس کے بعد توقع ہے کہ چند ایک مسائل جس پر فیصلہ کیا جانا باقی ہے، اُسے بھی حل کرلیا جائے گا۔ مانک راؤ نے بتایا کہ اِس اجلاس کے بعد توقع ہے کہ تینوں جماعتوں کے قائدین گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے۔