ادھوٹھاکرے کی حلف برداری کیلئے شیواجی پارک کا انتخاب کیوں؟

   

٭ شیوسینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے نے ممبئی کے دادر میں واقع شیواجی پارک گراؤنڈ پر 1966ء میں پہلے عوامی ریالی سے خطاب کیا تھا جہاں ادھوٹھاکرے نے آج چیف منسٹر مہاراشٹرا کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔ شیوسینا کی جانب سے گذشتہ پانچ دہوں سے شیواجی پارک میں ہی سالانہ دسہرہ ریالی منعقد کی جاتی ہے۔ 2012ء میں اسی مقام پر بال ٹھاکرے کی آخری رسومات انجام دی گئی۔

فاضل 21,246 کروڑ مصارف کیلئے پارلیمنٹ کی منظوری کی درخواست
٭ وزیرفینانس نرملا سیتارامن نے بجٹ میں مختص کردہ مصارف کے مارچ 2020ء کو ختم ہونے والے سال کیلئے زائد 21,246 کروڑ مصارف کیلئے پارلیمنٹ کی منظوری طلب کی ہے۔ 18,995 کروڑ حکومت کی نقدی ہوگی جبکہ 2,249 کروڑ سرکاری محکموں کی جانب سے غیرمستعملہ مصارف کے مساوی ہوں گے۔ تقریباً 8,821 کروڑ مرکز کے زیرانتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کو دیئے جائیں گے۔