ممبئی : شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو یہاں بدلا پور ہولناکی پر سی ایم ایکناتھ شندے پر سخت تنقید کیا، ان پر ‘ٹیڑھی ذہنیت اور لوگوں کے جذبات کے تئیں بے حسی’ کا الزام لگایا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست میں خواتین کے خلاف مظالم کے اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں، اب خاموش رہنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔کیونکہ ہماری اولین ترجیح ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اورتحفظ کو یقینی بنانا ہے۔یہ سیاست نہیں کر رہا ہے، بدلا پور واقعہ سے پوری ریاست پریشان ہے۔ جو لوگ اسے ’سیاست سازی‘کہتے ہیں وہ ٹیڑھی ذہنیت کے حامل ہیں۔