ادھو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

   

ممبئی: مہاراشٹرا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال نے ہفتہ کومسٹر ادھو ٹھاکرے کی سربراہی والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹس کو مسترد کردیا۔ یہ نوٹس شیوسینا کے باغی ایم ایل اے اور ان کے لیڈر ایکناتھ شندے نے بھیجا ہے ۔ذرائع کے مطابق جروال کے دفتر نے بتایا کہ شیو سینا کے 16 باغی ایم ایل اے کی رکنیت منسوخ کرنے کیلئے نوٹس بھیجے گئے ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنا کیس پیش کرنے کیلئے ممبئی میں حاضر ہوں۔