ادھو دھڑے کو بڑا جھٹکا تھانے میونسپل کارپوریشن میں شیوسینا کے 67 سابق کونسلروں میں سے 66 نے شندے دھڑے کی حمایت کی

   

ممبئی: شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے دھڑے کو تھانے میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تھانے میونسپل کارپوریشن میں، پارٹی کے 67 سابق کونسلروں میں سے 66 نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت میں دھڑے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 131 رکنی تھانے میونسپل کارپوریشن کی میعاد کچھ عرصہ قبل ختم ہوئی تھی اور اب انتخابات ہونے ہیں۔ اس میونسپل کارپوریشن کو شیوسینا کا گڑھ سمجھا جاتا ہے شندے کے دفتر نے یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ سابق میئر نریش مہاسکے کی قیادت میں 66 سابق شیو سینا کونسلروں نے بدھ کی رات شندے سے ان کی ممبئی رہائش گاہ نندنوان بنگلے پر ملاقات کی اور ان کی حمایت کی قابل ذکر ہے کہ شندے نے گزشتہ ماہ شیوسینا کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔ شیوسینا کے زیادہ تر ایم ایل ایز نے ان کی حمایت کی، جس کی وجہ سے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت گر گئی۔ شیو سینا کے علاوہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس ایم وی اے میں دیگر اتحادی تھے۔