نئی دہلی : صدر شیوسینا ۔ یو بی ٹی اور سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ شامل ہونے کا امکان ہے، جب یاترا ریاست پہونچے گی۔ این سی پی کے سربراہ شردپوار بھی یاترا میں شریک ہوں گے۔ اِس بارے میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہاکہ ہم مہاراشٹرا میں ایم وی اے مخلوط حکومت کا حصہ رہے اور شیوسینا ہماری حلیف رہی۔ ہم اُس پارٹی کا یاترا میں استقبال کریں گے۔