حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) ریاست مہاراشٹرا میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت نے ایوان میں اکثریت ثابت کردی۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹرا وکاس اگھاڑی حکومت نے 169 ارکان کی تائید سے اکثریت ثابت کردی۔ جبکہ 4 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ وہ غیرحاضر رہے، جن میں مجلس اتحادالمسلمین کے 2 ، سی پی ایم کا ایک اور ایم این ایس کا ایک رکن شامل ہے جو اکثریت کیلئے کی گئی اس ووٹنگ میں غیرحاضر رہے جبکہ بی جے پی نے اپنے 105 ارکان کے ساتھ رائے دہی سے قبل واک آؤٹ کردیا۔ پروٹم اسپیکر دلیپ والسے پاٹل نے ایوان کو مطلع کیا کہ رائے دہی کے دوران چار ارکان غیرحاضر رہے۔ ان میں مجلس کے 2، سی پی ایم اور ایم این ایس کا ایک ایک رکن شامل ہے۔