نئی دہلی: ادھو ٹھاکرے کے ایک معاون نے وزیراعلیٰ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے، میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ واپس آئیں، میرے ساتھ بیٹھیں اور شیوسینکوں اور عوام کے درمیان کنفیوژن جو آپ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے کو دور کریں۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر آپ واپس آتے ہیں اور مجھ سے بات کرتے ہیں تو کوئی راستہ نکلےگا۔ پارٹی کا صدر اور خاندان کے سربراہ کے طور پر اب بھی مجھے آپ کی فکر ہے، آپ لوگوں کو کچھ دنوں سے گوہاٹی میں قید کرکے رکھا گیا ہے، آپ لوگوں کے بارے میں روز نئی نئی معلومات مجھے موصول ہوتی ہے، آپ میں سے کئی مجھ سے رابطے میں ہیں، آپ لوگ دل سے ابھی بھی شیوسینا کے ساتھ ہیں۔