ادھو ٹھاکرے نے ایکناتھ سے پوچھا تھا کہ کیا وہ وزیر اعلی بننا چاہتے ہیں: آدتیہ ٹھاکرے

   

ممبئی: مہاراشٹر سرکار میں شیوسینا کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے گزشتہ ماہ پارٹی لیڈر ایکناتھ شندے سے پوچھا تھا کہ کیا وہ وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔ حالانکہ شندے نے اس وقت اس معاملہ کو ٹال دیا تھا۔ پارٹی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ نے شیوسینا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ شندے نے گزشتہ ہفتہ پارٹی کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔ شیوسینا کے زیادہ تر ایم ایل ایز ان کے ساتھ ہیں اور سبھی آسام کے گوہاٹی میں ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔