’ شیو سینا اور انتخابی نشان‘ ایکناتھ شنڈے کے گروپ کو الاٹ
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جمعہ کو پارٹی کا نام ’شیو سینا‘ اور انتخابی نشان ’کمان اور تیر‘ ایکناتھ شندے کے گروپ کو الاٹ کیا۔ اپنے فیصلے میںکمیشن نے نوٹ کیا کہ شنڈے کی حمایت کرنے والے ایم ایل ایز کو 2019 کے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں شیوسینا کے 55 امیدواروں کے حق میں تقریباً 76 فیصد ووٹ ملے۔تین رکنی کمیشن نے متفقہ حکم میں کہا کہ ادھو ٹھاکرے گروپ کے ایم ایل ایز نے جیتنے والے شیوسینا امیدواروں کے حق میں 23.5 فیصد ووٹ حاصل کئے۔شیو سینا دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی جب شنڈے نے گزشتہ سال ادھو ٹھاکرے کے خلاف بغاوت کی، جس کے نتیجے میں ایم وی اے حکومت گرگئی۔ اس کے بعد شنڈے نے بی جے پی کی حمایت سے حکومت بنائی اور انہیں وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔