ادھو ٹھاکرے کو دواخانہ سے گھر جانے کی اجازت

   

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی ریڑھ کی سرجری (آپریشن)کے بعد جمعرات کی صبح انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ٹھاکرے کی ریڑھ کی ہڈی کاآپریشن 22نومبر کو ہوا تھا اور جنوبی ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں انکی فزیوتھراپی کی جارہی تھی۔61سالہ ٹھاکرے کو گردن میں درد میں اضافہ پر ڈاکٹروں کی صلاح پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد انہوں نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ کابینہ کی میٹنگ میں حصہ لیا اور آن لائن کئی پروگراموں میں شرکت کی تھی۔