نئی دہلی: شیوسینا میں جاری کشمکش کے چلتے ادھو ٹھاکرے اور ان کے دھڑے کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ادھو ٹھاکرے کے بھتیجے نیہار ٹھاکرے نے جمعہ کو وزیر اعلٰی ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران نہار نے ان کی حمایت بھی مانگی ہے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سی ایم ایکناتھ شندے اور ان کا دھڑا کافی عرصے سے شیو سینا پر اپنا اختیار ظاہر کر رہا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ جمہوریت میں اکثریت کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کون اقتدار میں ہے یا پارٹی کس کی ہے۔ فی الحال ہمارے پاس یہ اکثریت ہے، اس لیے شیوسینا پر ہمارا حق ہونا چاہیے۔ تاہم یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔