٭٭ مہاراشٹرا میں ایک شیوسینک خاتون نے ایک ایسے شخص کے سر پر سیاہی انڈیل دی جس نے چیف منسٹر مہاراشٹرادھو ٹھاکرے کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا تبصرہ کیا تھا ۔ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ بیڑ میں اُس وقت پیش آیا جب مذکورہ شخص فون پر کسی کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھا ۔ تاہم وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص اپنے سرپر سیاہی انڈیلنے کے دوران بھی بدستور فون پر کسی سے بات کرنے میں مصروف رہا اور خاتون کی اس حرکت پر کسی شدید ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔
