لاتور : مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے دن میں دو بار ہیلی کاپٹر کی چیکنگ سے کافی پریشان تھے۔منگل کو وہ ایک انتخابی ریلی کے لیے سولاپور میں تھے، جہاں الیکشن کمیشن کے اہلکاروں نے دن میں دو بار ان کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لی۔اس سے ناراض ہو کر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پی ایم مودی بھی سولاپور میں تھے، ان کے ہیلی کاپٹر کی جانچ نہیں کی گئی تھی۔شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ مجھے انتخابی عہدیداروں کے خلاف کوئی شکایت نہیں ہے، لیکن ان لوگوں کیخلاف جو جان بوجھ کر ایسا کر رہے ہیں۔شیوسینا ایم پی سنجے راوت نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر میں چیف منسٹر ایکناتھ شندے اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کے درمیان کروڑوں کا لین دین ہورہا ہے۔ راوت نے کہا، ’’الیکشن کمیشن اپنا کام کرتا ہے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نے 25 کروڑ روپے بھیجے ہیں۔کیا الیکشن کمیشن مہاوتی لیڈروں کے سامان اور ہیلی کاپٹر کی جانچ کرتا ہے؟